Iran voices concern over repetition of numerous explosions in Afghanistanتصویر سوشل میڈیا

تہران : افغانستان میں آئے روز ہونے والے اور خاص طور پر شیعوں کو نشانہ بنا کر تسلسل سے کیے جانے والے بم دھماکوں پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے افغانستان کے مختلف صوبوں میں متعدد بم دھماکوں پرایران کی تشویش سے آگاہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ایسے دہشت گردانہ حملے خاص طور پر رمضان کے مبارک مہینے میں مسجد میں جمع نمازیوں کو نشانہ بنا کر کرنا نہایت تکلیف دہ ہیں۔انہوں نے روزے داروں کو دہشت گردانہ حملہ کر کے موت کے گھاٹ اتارنے جیسی بہیمانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کی ۔

درجنوں بے قصور افراد کی ان دہشت گردانہ حملوں میں ہلاکت کی نشاندہی کرتے ہوئے خطیب زادے نے ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا اور ان کے لیے صبر جمیل،مرنے والوں کی روح کو سکون پہنچنے اور زخمیوں کے جلد رو بصحت ہونے کی دعا کی۔ مزار شریف کی شیعہ مسجد میں ہونے والا حالیہ دھماکہ جس وقت ہوا تو اس وقت لوگ ظہر کی نماز اداد کر رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *