تہران: (اے یو ایس ) ایرانی خبر رساں ادارے ”فارس“ کے مطابق ایرانی بحریہ کے ایڈمرل بیعت علی ضیف سالارر فرائض منصبی اد اکرتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں ادارے نے مقتول آفیسر کی آخری رسومات کی چند تفصیلات جاری کی ہیں جن کے مطابق یہ رسومات اتوار کے روز نوشھر کے میدان آزادی میں امیرالیہ کے سامنے ادا کی گئیں۔ایڈمرل کی وفات کے اعلان کے ساتھ ان کی رحلت کا سبب بیان نہیں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ کچھ مہینوں سے ایران فوجی افسروں اور اہم شخصیات کی مشکوک ہلاکت اور قتل کے واقعات میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ان واقعات میں سب سے نمایاں کرنل حسن صیاد خدائی کے قتل کا واقعہ تھا جس میں انہیں مشرقی تہران میں 22 مئی کو اپنے گھر کے قریب گولیوں سے بھون دیا گیا،اس واقعے کے بعد وہ مزید ایرانی عہدیدار پراسرار حالات میں اس وقت مارے گئے جب انہیں علاج کی غرض سے ہسپتال لایا جا رہا تھا۔ایرانی حکام عمومی طور پر ایسے واقعات میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا شبہہ ظاہر کرتے ہوئے قتل کا بدلہ لینے کی دھمکیاں دینے کی روایت پر عمل پیرا رہتے ہیں۔