دمشق: (اے یو ایس ) شام کے شہر حلب میں مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ”الامام علی بریگیڈز“نامی ملیشیا میں شامی شہریوں کی بھرتی کے لیے دفاتر کھولے گئے ہیں۔شامی نیٹ ورک”عےن الفرات“کے مطابق مذکورہ ایرانی ملیشیا نے الحمدانیہ کے علاقے میں ان افراد کے لیے ایک دفتر کھولا ہے جو ملیشیا میں شمولیت کے خواہش مند ہیں۔
دوسری جانب ایران کے زیر انتظام عراقی ملیشیا ”حرکت النجبا “ نے حلب میں اپنی موجودگی مضبوط بنانے کے لیے عسکری کمک اور 850 سے زیادہ مسلح عناصر مہیا کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق الامام علی بریگیڈز کے بھرتی دفتر کا افتتاح شامی حکومت بالخصوص وزارت دفاع کے ساتھ اتفاق رائے سے عمل میں آیا ہے۔ملیشیا میں شمولیت کے خواہش مند “تمام افراد” کو قبول کیا جائے گا۔ ان میں شامی حکومت سے منحرف عناصر اور شامی فوج میں عسکری خدمت کے لیے مطلوب افراد شامل ہیں۔
ان افراد کی حیثیت کا تصفیہ کیا جائے گا اور ساتھ ہی ضمانت دی جائے گی کہ شام حکومت ان افراد کا تعاقب روک دے گی۔یہ پیش رفت ان بہت سے شامی نوجوانوں کے لیے بڑی پ±رکشش ہے جن کو امن و امان اور معاشی حالات کے لحاظ سے سخت صورت حال کا سامنا ہے۔ خواہ اس کی وجہ عسکری خدمت کی عدم انجام دہی یا پھر شام میں موجودہ اقتصادی ابتری ہو۔
