Iranian troops 'directly engaged in Crimea' to support Russia's drone strikes on Ukraine: USتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس ) امریکہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ایرانی اہلکار کریمیا میں موجود ہیں اور یوکرین کے خلاف حملوں کے لیے ایرانی ساختہ ڈرونز کے حوالے سے روسی افواج کی مدد کر رہے ہیں۔ یہ بات وائٹ ہاوس کے سلامتی امور سے متعلق ترجمان جان کربی نے جمعرات کے روز کہی ہے۔جان کربی نے کا رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا’ ہم اندازہ کرتے ہیں کہ ایرانی فوج کے اہلکار کریمیا میں زمین پر موجود تھے۔ انہوں نے وہاں موجود ہوتے ہوئے روسری جنگی آپریشنز میں روسی فوج کی مدد کی۔

‘وائٹ ہاوس کے ترجمان جان کربی نے مزید کہا ‘ کریمیا میں ایرانی اہلکار ڈرونز کی تربیت کاروں کی صورت میں اور تکنیکی مدد گاروں کے طور پر موجود تھے۔ اسی وجہ سے روسی ایرانی ساختہ ڈرون طیاروں کو چلا کریوکرین میں انفراسٹرکچر کو بہت نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوا۔’امریکی ترجمان کے بقول اب ایران یوکرین کے خلاف جنگ میں براہ راست زمین پر موجود ہے اور روس کی مدد کر رہا ہے، ایرانی ہتھیاروں کی فراہمی کے بعد سے وہ یوکرین کے شہریوں ، اور شہری ڈھانچے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

‘ترجمان اس سلسلے میں کہا ‘ امریکہ ان چیزوں کو ہر طریقے سے بے نقاب کرے گا اور ایران کو یوکرین کے خلاف گولہ بارود اسلحہ فراہم کرنے سے روکے گا،’انہوں نے یہ بھی کہا ‘ امریکہ کی طرف سے ایران اور روس کے درمیان اسلحے کی تجارت کی وجہ سے لگائی گئی اقتصادی پابندیوں کو پوری شدت کے ساتھ نافذ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *