لندن: برطانیہ کی وزارت خارجہ و دولت مشترکہ نے ایران کے سفیر متعین یو کے حمید بعیدی نژاد کو طلب کر کے ان سے وضاحت طلب کی کہ تہران میں پولس نے برطانوی سفیر کو کیوں گرفتار کیا جو کہ بین الاقوامی کن ون شن کی خلاف ورزی ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ گذشتہ ہفتہ یوکرین طیارہ حادثہ کے ہلاک شدگان کے سوگ میں شب بیداری اور دعائیہ تقریب کے بعد سفیر متعین ایران راب میک کائر کی گرفتاری غیر قانونی تھی اور اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ یو کے ایران سے معافی کا مطالبہ اور یقین دہانی چاہے گا کہ آئندہ ایسی حرکت نہیں ہو گی۔
میک کائر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ دعائیہ تقریب سے واپسی میں حجامت بنوانے کے لیے ایک حجام کی دکان پر رکے ۔ انہیںتین گھنٹے تک زیر حراست رکھا گیا۔اپنی گرفتاری کے بعد سفیر نے کہا کہ وہ اس لیے اس دعائیہ تقریب میں گئے تھے کیونکہ خرا ج عقیدت پیش کرنے میںکوئی حرج نہیں تھا نیز ہلاک شدگان میں کچھ برطانوی شہری بھی تھے۔
وہ کسی مظاہرے میں شامل نہیں تھے۔واضح ہو کہ گذشتہ ہفتہ ایران کی پاسداران انقلاب نے یوکرین کے ایک مسافر طیارے کو مار گرایا تھا جس میں طیارے میں موجود تمام176مسار اور عملہ کے اراکین ہلاک ہو گئے تھے۔