Iran’s humanitarian aid arrives in Kunduz provinceتصویر سوشل میڈیا

کابل: ایک ایرانی طیارہ انسانی امداد لے کر بدھ کے روز شمالی قندوز صوبے پہنچ گیا۔ ایران سے بھیجی گئی یہ امداد صوبے میں خان آباد کی ایک شیعہ مسجد میں ہوئے حالیہ دھماکے کے ہلاک شدگان کے لواحقین اور دیگر متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔

اسلامی امارات افغانستان کے صوبائی عہدیداروں نے انسانی امداد بھیجے جانے پر ایران سے اظہار تشکر کیا اور وعدہ کیا کہ اس امداد کو خان آباد مسجد دھماکے کے متاثرین کے کنبہ کے لوگوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔ واضح ہو کہ چند روز قبل خان آباد میں واقع ایک شیعہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران زبردست بم دھماکہ ہوا تھا جس میں50سے زائد نمازی جاں بحق اور 100سے زائد دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

ایرانی قوم کی جانب سے اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کے لیے جو عطیات ارسال کیے گئے ہیں ان میں اشیائے خوردنی، ادویات اور دیگر صحت افزاءاشیاءہیں۔ علاوہ ازیں ایرانی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی اسی طیارے میں افغانستان بھیجی گئی ہے تاکہ ضرورت مندوں کی مدد کی جا سکے۔ایرانی قوم کی جانب سے بھیجی جانے والی یہ پہلی انسانی امداد نہیں ہے بلکہ یہ چھٹی کھیپ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *