Iran’s IRGC warns EU terror label would be ‘mistake’تصویر سوشل میڈیا

تہران (اے یو ایس)ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسے دہشت گرد تنظیم قرار دے کر کوئی ‘غلطی’ نہ کرے۔سپاہ نیوزکی ویب سائٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے سربراہ میجرجنرل حسین سلامی نے یورپی یونین کے اقدام کے بارے میں کہا”اگر یورپی غلطی کرتے ہیں توانھیں اس کے نتائج کو قبول کرنا ہوگا“۔

سلامی نے کہا کہ یورپی یونین کا خیال ہے کہ اس طرح کے بیانات سے وہ اس بڑی فوج کو ہلا سکتی ہے۔ہم اس طرح کی دھمکیوں یا ان پر عمل کرنے کے بارے میں کبھی فکرمند نہیں رہےہیں، کیونکہ ہمارے دشمن ہمیں کارروائی کرنے کا جتنا موقع دیتے ہیں، ہم زیادہ مضبوطی سے کام کرتے ہیں“۔یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے گذشتہ بدھ کوسپاہ پاسداران انقلاب کواس کی دہشت گردی کی سرگرمیوں، مظاہرین پر جبروتشدد اور روس کو ڈرونزمہیا کرنے پربلاک کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اب آیندہ ہفتے ایران پر پابندیوں کو سخت کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔پاسداران انقلاب کی ذیلی نیم فوجی فورس بسیج کو ستمبر کے وسط سے 22 سالہ مہساامینی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤں کے لیے تعینات کیا گیاہے۔اس کی کارروائیوں اور تشدد کے دوسرے واقعات میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں اورہزاروں کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہلوکین میں سیکیورٹی فورسز کے ارکان بھی شامل ہیں۔امریکا پہلے ہی پاسداران انقلاب اوراس کی بیرون ملک کارروائیوں کی ذمہ دار القدس فورس، دونوں کو “غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں” کی فہرست میں شامل کرچکا ہے۔حسین سلامی کا یہ بیان ایرانی پارلیمان کے اسپیکراور پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے سابق کمانڈر محمد باقرقلی باف سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔سپاہ نیوز نے قلی باف کے حوالے سے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں پاسداران انقلاب کو نقصان پہنچانے اور سچائی کو مسخ کرنے کی کسی بھی کوشش سے سختی سے نمٹنے کوتیار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *