Iran's Quds Force chief says Israelis should 'return' to US and Europتصویر سوشل میڈیا

تہران:(اے یو ایس)ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے تحت القدس فورس کے سربراہ اسماعیل قاآنی نے اسرائیلیوں کو مشورہ دیا ہے کہ انھیں اسرائیل سے امریکا اور یورپ میں اپنے گھروں کو لوٹ جانا چاہیے۔ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی فارس کے مطابق قاآنی نے کہا ہے کہ ”ہم صہیونیوں کو یہ تجویز پیش کرتے ہیں کہ انھوںے یورپ اورامریکا میں اپنے جن گھروں کو بیچ کرمقبوضہ فلسطینی علاقوں کا ر±خ کیا تھا، وہ اسرائیل سے وہیں لوٹ جائیں،تاآنکہ وہ اس وقت سے زیادہ مہنگے ہوجائیں۔“القدس فورس ایران کی بیرون ملک فوجی کارروائیوں کی ذمے دار ہے۔

اسماعیل قاآنی کو گذشتہ سال جنوری میں بغداد میں امریکا کے فضائی حملے میں میجرجنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد اس فورس کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔قاآنی کا کہنا تھا کہ ”فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کو اسرائیل میں انفرااسٹرکچر کی بہت سی تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے تھا مگروہ ایسا نہیں کرسکالیکن وہ وقت زیادہ دور نہیں جب فلسطینی ایسا کر گزریں گے۔“انھوں نے مزید کہا کہ ”غزہ سے اسرائیل کی جانب داغے گئے ہزاروں راکٹ مقامی ساختہ ہی تھے۔“ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو تمام فلسطین کا انتظام سنبھالنے پرغور کرنا چاہیے اور صہیونی نظام کو اس سرزمین سے انخلا کا سوچناچاہیے۔“اسرائیل اورحماس کےدرمیان 21مئی کو مصر کی ثالثی میں 11 روزہ جنگ کا خاتمہ ہوا تھا۔ایران اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا ہے اور اس کے قائدین صہیونی ریاست کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکیاں دیتے رہتے ہیں۔ایران کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ حماس اور دوسری فلسطینی تنظیمیوں کو امداد مہیا کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *