لندن: ایران کے صدر حسن روحانی نے مشرق وطیٰ میں تعینات یورپی فوجوںکو انتباہ دیا ہے کہ اگر ان کے ممالک ایران کے خلاف امریکہ کی دباؤ مہم میں شامل ہوئے اور 2015کے جوہری معاہدے کی شرائط توڑنے پر ایران کو للکارا تو وہ خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

صدر روحانی نے اپنی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکی فوجیوں پر خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں کل یورپی فوجیں خطرے میں ہو سکتی ہیں۔

دریں اثنا ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ہندوستان کے دارلخلافہ نئی دہلی میں منعقد رائے سینا ڈائیلاگ کے اجلاس میں اس امر کا اعتراف کیا کہ ایرانیوں نے یوکرین جیٹ ایر لائنز کا ایک طیارہ غلطی سے مار گرائے جانے کے بعد، جس میں176افراد ہلاک ہوئے تھے، دس روز تک ”دروغ بیانی “ سے کام لیا۔

جس طرح روحانی کے ریمارکس یورپی ممالک کو پہلی راست دھمکی کے مظہر ہیں اسی طرح ظریف بھی طیارہ تباہ ہونے کے حوالے سے ابتدا میں کیے گئے ایران کی جانب سے جھوٹا دعویٰ کیے جانے کا اعتراف کرنے والے پہلے ایرانی عہدیدار ہیں۔

یوکرین کا مسافر طیارہ مار گرائے جانے اور کئی روز تک اس امر کی تردید کرتے رہنے پر کہ یہ ایک میزائل لگنے سے تباہ ہوا ہے،ایران میں ملک گیر پیمانے پر احتجاج کر کے اظہار ناراضگی کیا گیا۔

ایران نے 3جنوری کو بغداد میں امریکی ڈرون حملہ میں ایران کے اعلیٰ کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد کہا تھا کہ اب اس سے یہ امید رکھنا عبث ہے کہ وہ جوہری معاہدے کی شرائط کا پابند رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *