Iraqi forces ready to protect diplomatic missions - Al Arabiyaتصویر سوشل میڈیا

بغداد:(اے یو ایس ) عراقی فوج کے ترجمان یحییٰ رسول نے کہا ہے کہ ان کی فورسز دارالحکومت بغداد کے انتہائی سکیورٹی والے گرین زون میں سفارتی مشنوں کے تحفظ کی اہل اوراس کے لیے تیار ہیں۔

شیعہ عالم دین مقتدیٰ الصدر کے پیروکاروں نے ایران نواز انتخابی اتحاد کی جانب سے نامزد وزیراعظم محمد شاہ السودانی کے انتخاب کے خلاف قلعہ نما گرین زون پردھاوا بول رکھا ہے اور وہ گذشتہ دوروز سے احتجاج کر رہے ہیں۔یحییٰ رسول نے اس تناظرمیں العربیہ سے انٹرویو میں کہا کہ دارالحکومت میں امن وامان کی صورت حال مستحکم ہے اورسکیورٹی فورسز نے کسی بھی فریق کو بغاوت پر اکسانے سے روکنے کے لیے فعال انٹیلی جنس کارروائیاں کی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ بغداد کی تمام سڑکیں دوبارہ کھول دی گئی ہیں،گرین زون کے سفارت خانوں کے حصے میں نقل و حرکت معمول پرآ گئی ہے اوروہاں اضافی سیکورٹی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں۔البتہ مظاہرین کا پارلیمنٹ پر قبضہ جاری ہے۔مقتدیٰ الصدر کے پیروکاروں نے ہفتے کے روز گرین زون کے داخلی دروازوں کو بندکرنے کے لیے رکھی کنکریٹ کی رکاوٹوں کوتوڑکر ہٹادیا تھا اور اس کے بعد اندر داخل ہوکر پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا۔انھوں نے رات وہیں گزاری تھی اور اب اس کے اندر اور باہردھرنا دے رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *