Iraqi PM discuss bilateral ties with Crown Prince of Abu Dhabiتصویر سوشل میڈیا

بغداد: (اے یوایس )عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے اتوار کے روز ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق شیخ محمد بن زاید نے عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کا سرکارے دورے پر آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا اور کہا کہ ”وہ ہمارے خاندان میں سے ہیں اور میں ان سے دونوں برادر اقوام کی خوش حالی اور ترقی سے متعلق امور کے بارے میں بات چیت کا منتظرہوں۔“مصطفیٰ الکاظمی سعودی عرب کے بعد یواے ای کا دورہ کررہے ہیں اوران کے اس دورے کا مقصد خطے کے ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

انھوں نے گذشتہ ہفتے الریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔ان کے دورے کے موقع پر سعودی عرب اور عراق نے تین ارب ڈالر کے ایک مشترکہ فنڈ کے قیام کا بھی اعلان کیا تھا۔اس فنڈ کے لیے رقم سعودی عرب مہیا کرے گا اور اس سے عراق میں مختلف اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

دونوں لیڈروں کے درمیان ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مشترکہ فنڈ سعودی عرب اور عراق کی معیشتوں کے مفاد میں استعمال ہوگا اور اس میں دونوں ممالک کے نجی شعبے بھی شرکت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *