IRGC dismantles terrorist team in western Iranتصویر سوشل میڈیا

سنندج: پاسداران اسلامی انقلاب دستوں نے جنوب مغربی صوبے کردستان کے علاقے سروآباد میں ایک دہشت گرد گروہ کا سراغ لگا کر اس کا قلع قمع کر دیا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ جمعرات کوکردستان کے سرحدی محافظوں اور انقلاب مخالف گروہوں ایک کی ٹیم کے عناصر کیساتھ سرو آباد کے علاقے میں جھڑپ ہوئی۔

اس جھڑپ میں انقلاب مخالف عناصر کے کئی افراد ہلاک اور کچھ زخمی ہوگئے؛ نیز ان کا کچھ ساز و سامان بشمول اسلحہ بارود بھی پاسداران انقلاب فورسز نے ضبط کر لیا ۔یہ دہشت گرد گروہ جو عراقی علاقے کردستان سے متصل سرحدی راستوں سے ایران میں تخریبی کارروائی کے مقصد سے ایرانی سرزمین میں داخل ہوا تھا کہ پاسداران اسلامی انقلاب کو بر وقت اس کی بھنک لگ گئی اور پاسداران انقلاب کے جانبازوں نے گھاٹ لگا ر حملہ کر کے اس گروہ کو پکڑ لیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ علاقے سرو آباد صوبے کردستان میں واقع شہر سنندج سے 90 کلومیٹر کے فاصلے سے دور واقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *