IS-K claims suicide bombing outside Russian embassy in Kabulتصویر سوشل میڈیا

کابل: (اے یوایس)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روسی سفارت خانے کے باہر خودکش دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔ دھماکے میں روسی سفارتی عملے کے دو افراد سمیت 6ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔کابل پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے سفارت خانے کے دروازے تک جانے کی کوشش، جس پر اہلکاروں نے اسے گولی ماردی، جس کے نتیجے میں دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔

پولس محکمہ کے سربراہ مولوی صابر نے بتایا کہ روسی سفارت خانے پر تعینات گارڈز(طالبان) نے بھانپ لیا کہ وہ تخریبی کارروائی ک کی نیت سے جارہا ہے اور خود کش بمبار پرہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی گولی چلادی۔ کابل پولس کے ایک ترجمان خالد زدران نے کہا کہ اس خود کش دھماکے میں چار افغان شہری بھی مارے گئے ہیں۔

افغانستان میں واقع ا قوام متحدہ کے دفتر نے اس دھماکے کی مذمت کی ہے۔واضح ہو کہ طالبان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد افغانستان میں اپنا سفارت خانہ بحال رکھنے والے کچھ ممالک میں روس بھی شامل ہے۔اگرچہ روس نے افغانستان کی امارات اسلامیہ حکومت کو باقاعدہ تسلیم نہیں کیا ہے لیکن وہ گیسو لائن اور دیگر اشیا کی ترسیل کے حوالے سے ایک معاہدے پر مذاکرات کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *