بغداد : سکیورٹی ذرائع اور ایک مقامی حکومتی اہلکار کے مطابق داعش گروپ کے جنگجوؤں نے ہفتے کے روز علی الصباح کرکک کے شمال مغربی گورنری دیبس میں عراقی فوج کی ایک چوکی پر حملہ کر کے چار فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔سیکورٹی ذرائع نے، وہ میڈیا کو بیان دینے کے مجاز نہیں تھے،اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ دیبس ضلع میں داعش کے انتہاپسندوں نے فوجیوں کے ہتھیار اور مواصلاتی ساز و سامان سمیٹا اور لے کر جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔۔ کرکوک کے گورنر رکان سعید الجبوری نے دی ایسوسی ایٹڈ کو بتایا کہ یہ حملہ سیکورٹی فورسز کی غفلت اور لاپروا ئی کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملے کی جگہ ایک ایسا مقام ہے جہاں عراقی فوج اور کرد پیشمرگہ فورسز کے درمیان اختیارات منقسم ہیں اس لیے ا وہاں کوئی ہم باہمی رابطہ نہیں ہے، اورداعش اس کا فائدہ اٹھاتا ہے۔ عراق اور شام میں داعش کے علاقائی کنٹرول کوبرسوں سے جاری امریکی حمایت یافتہ کارروائی سے کچل دیا گیا تھا، لیکن اس کے جنگجوؤں نے جو اشارہ ملنے پر حرکت میں آتے ہیں متعدد عراقیوں اور شامیوں کو ہلاک کیا ہے۔ تقریباً ایک سال میں یہ اس طرح کا پہلا حملہ تھا۔ جنوری میں، داعش کے بندوق برداروں نے بعقوبہ قصبے کے باہر پہاڑی العظیم ضلع میں ایک بیرک میں گھس کر ایک گارڈ کو ہلاک کر دیا اور سوئے ہوئے 11 فوجیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیاتھا۔
