ISI using Chinese hexacopters drones to drop Chinese arms in Jammu And Kashmir for terrorismتصویر سوشل میڈیا

دہشت گردی کے حوالے سے گھیرے جانے پر پاکستان کی ڈھال بننے والا چین جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے لیے اہنے سدا بہار دوست کی مدد کرنے میں لگا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) میں استعمال کیے جارہے چینی ہیکسا کاپٹرز کے ذریعہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) حمایت یافتہ دہشت پسند تنظیمیں اسلحہ جموں و کشمیر پہنچا رہی ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ یہ ڈرون اور ہیکس کاپٹرز جو رائفلیں لے کر ہندوستانی سرحد میں گھس رہے ہیں وہ بھی چین کی سرکاری اسلحہ کمپنی نورینکو میں تیار کیے جا رہے ہیں۔سنڈے گارجیئن کی ایک رپورٹ کے مطابق ان یہکسا کاپٹروں اور ٹی97-رائفلوں کو چین کی حکومت نے سی پیک کے تحفظ کے بہانے پاکستان فرنٹئیر فورس کو سونپا تھا۔

ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران جموں و کشمیر میں تیزی سے انتہپانسدانہ وارداتوں میں کمی ہوجانے سے بوکھلائے پاکستان کی چین مدد کررہا ہے اور زیادہ سے زیادہ اسلحہ کو انتہا پسندوں تک پہنچا رہا ہے۔آئی ایس آئی نے ان ہیکسا کاپٹروں اور ڈرونز کا استعمال یہ محسوس کرنے کے بعد کیا کہ ہندوستان کی بارڈر سیکورٹی فورس اس اصول پر عمل کرتی ہے کہ اسلحہ کے بغیر در اندازی کرنے والے پر فائرنگ نہ کی جائے۔

اس لیے آئی ایس آئی نے یہ طریقہ نکالا کہ انتہاپسندوں اور اسلحہ کو الگ الگ سرحد پار بھیجا جائے تاکہ حقیقی کنٹرول لائن پر انتہاپسندوں کی ہلاکت کا خطرہ کم ہو جائے۔ جنوری مین سلامتی دستوں نے کم سے کم 15وارداتوں میں چینی اسلحہ برآمد کیا۔ جنہیں کسی فرد کے پاس سے یا حقیقی کنٹرول لائن کے قریب ضبط کیا گیا۔ صرف ستمبر میں ہی اس قسم کے چھ معاملات سامنے آئے ہیں۔ 23-24ستمبر کی درمیانی شب سلامتی دستوں نے دو افرادکو جموں میں جنوبی کشمیر جاتے ہوئے گرفتار کیا۔

ان کے پاس سے ایک چینی ساخت کی ٹی97-رائفل 190کارتوسوں کے ساتھ چار میگزین، ایک اے کے 47،218کارتوسوں کے ساتھ چار میگزین اور تین گرینیڈ برآمد کیے۔پوچھ گچھ میں معلوم ہوا کہ یہ اسلحہ سامبا میں ڈرون سے گرایا گیا تھا۔ایک سینیئر پولس عہدیدار نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کو اسلحہ پہنچانے کے لیے پاکستان اور چین کی ساز باز روز بروز واضح ہوتی جارہی ہے۔

ہمارے پاس اس بات کے کافی ثبوت ہیں کہ ہندوستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے چینی سامان کا استعمال کیا جا رہا ہے۔23ستمبر کو پانچ اے کے 47رائفلز دو پستولیں فیروز پور سیکٹر میں برآمد کی گئیں۔22ستمبر کو دو اے کے 47رائفلز، ایک پستول، تین اے کے میگزین اور 90راؤنڈز گولیوں کو پاکستانی ڈرون کے ذریعہ جموں کے اخنور میں گرایا گیا تھا۔

جسے جموں و کشمیر پولس نے ضبط کر لای۔ اسی طرح 18ستمبر کو دو اے کے47-رائفلز ، دو پستولیں اور چار گرینیڈ راجوری سیکٹر میں کنٹرول لائن پر ضبط کیے گئے۔یہ اسلحہ بھی پاکستان نے ڈرون کے ذریعہ گرایا تھا۔14ستمبر کو سلامتی دستوں نے چینی ساخت کی کیو بی زیڈ 95رائفلیں شمالی کشمیر کے گریز سیکٹر میں برآمد کیا ۔

یہ وہ اسلحہ تھا جو در اندازوں نے للکارے جانے پر وہیں پھینک کر ندی میں چھلانگ لگا دی ۔بعد میں دو انتہاپسندوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔اس سے قبل 12ستمبر کو ایک اے کے 47رائفل ، ایک 16رائفل اور دو پستولیں فیروز پور کڈیاں اور8ستمبر کو ایک اے کے 47، ایک ایم 4-رائفل ، دو میگزین اور چھ پستولیں بین الاقوامی سرحد پر ضبط کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *