ISIS-K claims attacks against Taliban in Afghanistan's Jalalabad تصویر سوشل میڈیا

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں طالبان جنگجوو¿ں کو ہدف بنا کرتسلسل سے کیے گئے تین دھماکوں ، جس میں دو افراد ہلاک اور20دیگر زخمی ہو گئے، کے ایک روز بعدطالبان جنگجوؤں کوہی نشانہ بنا کر اتوار کے روز ایک اور بم د ھماکہ کیا گیا مقامی میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ اس دھماکے سے متعدد طالبان زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال لے جایا گیا ۔

ایک صحافی نے بتایا کہ یہ دھماکہ قومی دارالحکومت کابل لانے لے جانے والے ٹرانسپورٹ کے تبادلے کے مقام کے قریب کیا گیا۔طالبان کے خلاف ان تمام حملوں کی ذمہ داری دولت اسلامیہ فی العراق و الشام ۔خراسان (داعش خراسان) نے قبول کی ہے۔ان دھماکوں کا حوالہ دیتے ہوئے داعش خراسان نے کہا کہ ان دھماکوں میں 35سے زائد طالبان ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم طالبان کی جانب سے اس ضمن میں ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی فوری طور پر ہلاک یا زخمی ہونے کی اصل تعداد نہیں بتائی گئی۔ مشرقی افغانستان داعش سے وابستہ ایک گروپ کا ،جو افغانستان کے نئے طالبان حکمرانوں کا دشمن ہے، گڑھ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *