Islamabad HC issues notice to police after journalist Riaz Khan's arrest  1920/تصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی کھل کر حمایت کرنے کے لیے مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن کے معروف اینکر عمران ریاض خان کی گرفتاری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی پولیس سربراہ اور چیف کمشنر کو نوٹس جاری کر دیا ۔ واضح ہو کہ عمران ریاض خان کو نے منگل کے روز اسلام آباد کے مضافات سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ پولیس نے عمران ریاض خان کو کن الزامات کے تحت گرفتار کیا ہے۔ عمران کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے اپنی پیشگی ضمانت کرانے کے لیے اسلام آباد جا رہے تھے۔

واضح ہو کہ اسلام آباد کی ایک عدالت پہلے ہی پولیس کو ریاض خان اور کئی دیگر صحافیوں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے چکی تھی۔ریاض کے خلاف مجموعہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 505-1(سی) ،505(2)،501اور 109کے تحت معاملات درج کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں فوج کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی شکایات بھی درج کی گئی تھیں۔ اس معاملے پر حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم خان نے ٹویٹر پر اینکر کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ قابل غور ہے کہ خان کو اپریل میں پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ انہوں نے اسے امریکہ کی سازش قرار دیا۔ تاہم امریکہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *