کابل: اسلامی امارات کے رہنمائے اعلیٰ مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ نے ایک فرمان جاری کر کے افیم کی کاشت ، اس کے استعمال اور ہر قسم کی منشیات کے کاروبار پر سخت پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسلامی امارات کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی زبانی پڑھے گئے فرمان میں کہا گیا ہے کہ الکحلی مشروبات (ہر قسم کی شراب) ہیروئن ، ”ٹیبلیٹ کے“ حشیش اور دیگر نشہ آور ادویات و مشروبات جیسی تمام منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔فرمان میں غیر قانونی منشیات کی پیداوار پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
فرمان میں کہا گیا ہے کہا اگر کسی کو اس کی خلاف ورزی کرتا اور افیم کی کھیتی کرتا پایا گیا تو اس کی پوری فصل پر ہل چلوا دیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے کو شرعی قانون کے عین مطابق سزا دی جائے گی۔فرمان میں مزید کہا گیا ہے کہ فرمان پر عمل آوری لازمی ہے اور اگر کسی نے اس کی خلاف ورزی کی اسے عدالت مقدمہ چلا کر سزا سنائے گی۔ نائب وزیر اعظم حنفی نے بھی فرمان پڑھ کر سنایا اور بین الاقوامی برادری سے کہا کہ مشنیات کے عادی لوگوں کے علاج اور افیم کے کاشتکاروں کو کوئی متبادل کھیتی تجویز کرنے میں اسلامی امارات سے تعاون کرے ۔
