Islamic Emirate calls for release of Afghanistan’s foreign reservesتصویر سوشل میڈیا

کابل: امارت اسلامیہ کے نگراں وزیر اطلاعات و ثقافت خیر اللہ خیر خواہ نے یہ کہتے ہوئے افغان اثاثہ جات جاری کرنے کہا کہ یہ رقم اور دیگر اثاثے افغانستان کے عوام کے ہیں اور انہیں منجمد کرنے کا وئی جواز نہیں بنتا۔افغان نجی زمرے کے کاروباریوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خیر خواہ نے کہا کہ افغان اثاثوں کا انجماد سراسر ناانصافی ہے۔

اسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ مائنز کے سرباہ شہباز کمین زادے نے کہا کہ افغان اثاثوں کے انجماد سے افغان تاجروں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب افغان اثاثے منجمد کیے گئے تو اس کا ہماری بین الاقوامی ساکھ پر منفی اثر پڑا۔ ہم کم لاگت کے ساتھ رقم کی منتقلی کیا کرتے تھے لیکن اب ہم نہیں کر سکتے۔

افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے ایک رکن خانجان الکوزئی نے کہا کہ یہ رقم پچھلی حکومت نے بیرون ملک منتقل کی تھی اور اب امریکہ نے اسے منجمد کردیاہے۔ اس میں سے تقریباً 2 سے 2.5 بلین ڈالر کا نجی شعبے پر براہ راست اثر پڑا ہے۔ یاد رہے کہ امارت اسلامیہ کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کے مرکزی بینک کے 9.5 بلین ڈالر کے ذخائر منجمد کر دیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *