Islamic Emirate has nothing to do with the Naseer Ahmad complaint against Pakistanتصویر سوشل میڈیا

کابل: امارت اسلامیہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوست اور کونڑ میں فضائی کارروائی کے خلاف اقوام متحدہ کے وضع کردہ اصول و ضوابط کے عین مطابق عمل کرتے ہوئے اس کی وزارت خارجہ نے پاکستان کے سفیر متعین کابل کو طلب کر کے شکایت درج کرا دی تھی۔ اور یہ کہ اقوم متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندے نصیر احمد فائق نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس بابت جو کچھ بھی کہا اور کیا وہ انہوں نے ذاتی طور پر کیا اس کا امارت اسلامیہ سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

اسلامی امارات کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہا کہ اسلامی امارات افغان صوبوں خوست اور کونڑ میں پاکستان کی فضائی کارروائی پر اپنی وزارت خارجہ اور اپنے سرکاری ترجمان اعلیٰ کے توسط سے اپنا ردعمل ظاہر کر چکی ہے۔ اور مسٹر فائق نے جو کچھ بھی کہا وہ ان کا ذاتی نظریہ ہے اور وہ حکومت افغانستان کی نماندگی نہیں کرتے ہیں۔

واضح ہو کہ وزارت خارجہ نے خوست اور کونڑ صوبوں کے کچھ علاقوں میں پاکستان کی حالیہ فضائی کارروائیوں پر پاکستان کے سفیر متعین افغانستان منصور احمد خان کو طلب کر کے اپنی شکایت درج کرائی تھی۔ مشرقی پاکستان میں پاکستان کے فضائی حملوں میںخواتین و بچوں سمیت 40سے زائد افراد ہلاک اور 20دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *