کابل: امارت اسلامیہ نے گذشتہ روزقومی دارالخلافہ کے مغرب میں واقع دشت بارچی علاقہ کے عبد الرحیم شہید ہائی اسکول کے قریب دو بم دھماکوںا ور ممتاز ایجوکیشن سنیٹر کے نزدیک ہونے والے بم دھماکے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان بہیمانہ وارداتوں کو انجام دینے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیے رکھا جائے گا۔
امارت اسلامیہ کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہا کہ ان دھماکوںکے مجرموں کو ایسی عبرت ناک سزا دی جائے گی کہ کوئی ایسے حملے کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکے گا نیز امارت اسلامیہ اس امر کی پابند ہے کہ یہ بات یقینی بنائی جائے کہ اس طرح کے حملے نہیں دہرائے جائیں گے۔
سمنگانی نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ پر اپنے ہر شہری کی حفاظت کا ذمہ دار ہونے کے ناطے اس شدید قابل مذمت جرم کے ارتکاب سے پہلے اور اس کے بعد کی صوت حال کو دیکھنا او ر اس کا ارتکاب کر نے والے مجرموں کی تلاش اور سزا دینے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جسے امارت اسلامیہ پوری طرح سے نبھائے گی۔ابھی تک کسی گروپ نے ان تینوں بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، جس میں متعددعام شہری اور طلباءہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
