Islamic Emirate relations with world are improving says Deputy PMتصویر سوشل میڈیا

کابل:امارت اسلامیہ کی وزارتی کونسل میں نائب وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر نے کہا کہ امارت اسلامیہ کے بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔ بیرون ملک اپنے تدریسی پروگراموں سے واپس آنے والے اساتذہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 16 ممالک میں امارت اسلامیہ کے سفارت خانے کھولے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پوری دنیا یہ جانتی ہے اور بروقت امارت اسلامیہ کے ساتھ رابطہ کیا گیاہے۔ آپ جانتے ہیں کہ ہمارا سفارتخانہ 16 ممالک میں کھلا ہوا ہے۔ مولوی عبدالکبیر نے کہا کہ امارت اسلامیہ دنیا کے ساتھ اپنی مثبت سفارت کاری جاری رکھے گی۔ امارت اسلامیہ افغانستان اسلامی حکومت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ ہم سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں اور سفارت کاری کو یقینی بناتے ہیں اور ہم دنیا کے ساتھ رابطے برقرار رکھیں گے۔

اسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امارت اسلامیہ کے ایک سینئر رکن انس حقانی نے کہا کہ امارت اسلامیہ سیاسی سودے بازی سے نہیں بلکہ بے تحاشہ قربانیاں دینے کے بعد اقتدار میں آئی ہے۔پروپیگنڈے کی وجہ سے بہت سے لوگ ایسا ہی سوچ رہے ہیں کچھ اس ذہنیت کے ہیں کہ سمجھتے ہیں کہ یہ حکومت زیادہ نہیں چل سکے گی اور صرف چند راتوں کے مہمان کی طرح ہے۔ بہت سے اچھے لوگ اس جھوٹ پروپیگنڈے سے پریشان ہیں۔ بہت سے سرمایہ کار اور بڑے تاجر، ماہرین تعلیم اور بیرون ملک اقامت پذیر افغان پریشان ہیں کہ بہت ممکن ہے کہ امارت اسلامیہ صرف چند دنوں کی مہمان ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم یہاں آسانی سے یا کسی سیاسی سودے بازی سے بر سراقتدار نہیں آئے ہیں بلکہ زبردست قربانیاں دے کر یہاں پہنچے ہیں اور بہت مضبوط ہیں۔ دنیا نے اس کی طاقت کو آزما لیا ہے۔ جب وہ سمجھ گئے کہ وہ یہاں ٹک نہیں سکتے تو انہوں نے قدم پیچھے کھینچ لیے۔ یہ اجلاس اشرف غنی حکومت کے خاتمے کی دوسری برسی سے دو روز قبل منعقد کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *