Islamic Emirate Supreme Leader seeks good relations with International Community including USتصویر سوشل میڈیا

کابل: امارت اسلامیہ کے رہبر اعلیٰ مولوی ہیبت اللہ اخندزادہ نے اپنے پیغام عیدمیں کہا ہے کہ امارت اسلامیہ امریکہ سمیت پوری عالمی برادری کے ساتھ اچھے اور خوشگوار تعلقات کی خواہاں ہے۔ امارت اسلامیہ کے رہنما نے پڑوسی ممالک کو یقین دلایا کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی اور امارت اسلامیہ بھی دوسرے ممالک سے توقع رکھتی ہے کہ وہ افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔ انہوں نے اپنے اس پیغام میں مزید کہا کہ ہم اپنے پڑوسیوں، خطے اور دنیا کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم کسی کو بھی دیگر ملکوں کے خلاف تخریبی کارروائیوں اور کسی بھی ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ دوسرے ممالک ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔ ہم باہمی تال میل اور عزم کے فریم ورک کے اندر امریکہ سمیت پوری دنیا کے ساتھ اچھے سفارتی، اقتصادی اور سیاسی تعلقات چاہتے ہیں اور ہم اسے تمام فریقوں کے مفاد میں سمجھتے ہیں۔

امارت اسلامیہ کے نائب ترجمان بلال کریمی نے کہا کہ امارت اسلامیہ عالمی برادری کے ساتھ اسلامی اقدار کی بنیاد پر اچھے تعلقات چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ کی پالیسی یہ ہے کہ امارت اسلامیہ قومی اور اسلامی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ اچھے اور مثبت تعلقات کی خواہشمند ہے۔ مولوی اخوندزادہ نے عید کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے اس پیغام میں تعلیم کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ بچوں کے لیے جدید دنیاوی علوم کے ساتھ ساتھ دینی معلومات پر خصوصی توجہ کے ساتھ تعلیم پر توجہ دیتی ہے۔ امارت اسلامیہ تعلیم کی اہمیت کو سمجھتی ہے اور اسے مزید بڑھانے کے لیے سخت محنت کرے گی۔ یونیورسٹی کے ایک انسٹرکٹر حامد عزیز مجددی نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ امارت اسلامیہ دنیا کے سامنے ایک واضح موقف پیش کرے ۔ امارت اسلامیہ دنیا کی خواہشات سے ، جو افغان سرزمین سے خطرات کو روکنا اور افغانستان میں ایک جامع حکومت کی تشکیل کی ہیں، سفارتی سطح پر نمٹ سکتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *