Islamic Emirate’s Qatar-based political office calls to lift travel banتصویر سوشل میڈیا

دوحہ:امارت اسلامیہ کے قطر میں واقع سیاسی دفتر نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے پر زور اپیل کی کہ موجودہ حکومتی عہدیداروں پر عائد سفری پابندیاں ہٹا لی جائیں۔ قطر میں امارت اسلامیہ کے سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے طلوع نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ امارت اسلامیہ کا تعامل اور روابط وقت کی اہم ضرورت ہے، اور اقوام متحدہ کو بہتر تعامل و تعاون کے لیے موجودہ نگراں حکومت کے عہدیداروں پر سے سفری پابندی ختم کر دینا چاہئے۔

سہیل نے مزید کہا کہ کچھ مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے لیکن امارت اسلامیہ کے اعلیٰ عہدیداران کے سفر پر پابندی ان مسائل کو حل کرنے کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے جسے جلد از جلد دور کیا جانا چا ہئے۔دریں اثنا کچھ ماہرین نے کہا کہ جب تک موجودہ حکومت عالمی برادری کے مطالبات پورے نہیں کرتی موجودہ حکومتی اہلکاروں پر عائدسفری پابندی نہیں اٹھائی جائے گی اور نہ ہی ان عہدیداروں کے سفری استثنیٰ میں توسیع کی جائے گی۔

ایک سیاسی تجزیہ کار واحد فقیری نے کہاکہ انہیں بین الاقوامی برادری کے ہم آہنگ ہونا پڑے گا تبھی اس صورت میں یہ ممکن ہوسکے گا کہ امارت اسلامیہ کو تسلیم کیا جائے، بینکوں کو آزاد کیا جائے، اور موجودہ قواعد و ضوابط اور پابندیوں کو ہٹایا جائے۔ واضح ہو کہ اسلامی امارات کے 13عہدیداروں پر سفری استثنیٰ ختم ہوئے تقریباً ایک سال بیت گیا ہے لیکن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ابھی تک اس استثنیٰ میں توسیع نہیں کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *