لکھنؤ:معروف دینی ادارہ دارالعلوم ندوة العلما لکھنؤ کے نائب ناظم مشہور عالم دین مولانا سید حمزہ حسنی ندوی کا کل شام لکھنؤ میں انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مولانا سید محمد حمزہ حسنی ندوی 15دسمبر 1950میں پیدا ہوئے۔ معہد، دار العلوم، ندوة العلما میں ابتدائی تعلیم اور پھر دارالعلوم، ندوة العلما سے ثانوی و اعلیٰ تعلیم کے بعد حدیث شریف میں تخصص بھی کیا۔
ان کے والد مولانا سید محمد ثانی حسنی ندوی، حضرت مولانا سید ابو الحسن علی حسنی ندوی کے حقیقی بھانجے تھے ۔ جبکہ وہ خود آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی کے داماد تھے۔
اس طرح ان کو شروع ہی سے مفکرِ اسلام کی شفقت و توجہ حاصل ہوئی ندوة العلما کی مجلسِ انتظامیہ کے رکن منتخب ہوئے، اور1999 میں دار العلوم ندوة العلما کے لئے ان کی خدمات حاصل کی گئیں اور2000ءمیں امین العام (ناظرِ عام) ندو ةالعلماء مقرر کئے گئے۔وہ گذشتہ چھ ماہ سے آنتوں کے کینسر میں مبتلا تھے۔انہیں ذیابیطس کا بھی مر ض تھا۔