Islamic State chief blows himself up during US raid in Syriaتصویر سوشل میڈیا

دمشق: امریکہ کے خصوصی فوجی دستے نے جمعرات کو شمال مغربی شام میں رات کی تاریکی میں حملہ کر دیا جس میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے سربراہ نے خود کو اور اپنے اہل و عیال کو ددھماکے سے اڑا لیا۔اس سے قبل 2019میں اسی نوعیت کی امریکی کارروائی کے دوران ہی اس وقت کا داعش سر غنہ ابو بکر البغدادی مارا گیا تھا جس کے بعد ابو ابراہیم الہاشمی القریشی داعش کی قیادت کر رہا تھا۔

اس کارروائی کے دوران داعش سرغنہ کی ہلاکت پر صدر امریکہ جوبائیڈن نے ٹوئٹر کے توسط سے کہا کہ ہماری مسلح افواج کی صلاحیت اور بہادری پر ان کا شکریہ، ہم نے میدان جنگ میں داعش کے سرغنہ کا خاتمہ کردیا ہے’۔بائیڈن نے مزید کہا کہ امریکی کارروائی کے بعد بحفاظت واپس آچکے ہیں۔

امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ جیسے ہی کارروائی شروع ہوئی الہاشمی القریشی نے بم دھماکا کر کے اپنے بیوی بچوں کے ساتھ خود کو بھی اڑا دیا۔ ہلاک شدگان میں اس کے گھر کی کئی خواتین بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *