Israel confirms Herzog to visit Turkey as relations thawتصویر سوشل میڈیا

تل ابیب : اسرائیل نے اس امر کی تصدیق کر دی ہے کہ صدر آئزک ہرزوگ ترکی کا دورہ کریں گے اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس ہفتہ کے اواخر میں ترکی کے بھی ایک اعلیٰ سطحی وفد کا اسرائیل کا دورہ کرنے کا منصوبہ ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق اسراائیلی صدر 9-10مارچ کو ترکی کے دورے پر آئیں گے۔ ان کے اس دورے کو سیاسی و سفارتی حلقوں میں کافی اہمیت دی جارہی ہے کیونکہ ایک طویل رصہ سے اسرائیل اور ترکی کے درمیان تعلقات کشیدہ تھے اور یہ دورہ تعلقات کی بحالی کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

واضح ہو کہ 2010 میں غزہ کی پٹی کے لیے امداد لے جانے والے ترک بحری بیڑے پر اسرائیلی حملے میں 10 شہریوں کی ہلاکت کے بعد سے ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔لیکن حالیہ مہینوں میں دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات سدھارنے کے لیے سرگرم نظر آرہے ہیں جس کی اس بات سے اور بھی تصدیق ہوجاتی ہے کہ ترک صدر رجب طیب ارودغان اسرائیل کے ساتھ ممکنہ تعاون کے حوالے سے بے شمار بیانات دے چکے ہیں نیزسرائیلی صدر اور دیگر اسرائیلی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطے بھی کرتے رہے ہیں۔اور دورے کے حوالے سے بھی گذشتہ ماہ ایک ٹیلی ویڑن انٹرویو میں انہوںنے کہا تھا کہ وہ اسرائیلی ہم منصب کے دورے کی امید رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *