Israel Defence Minister fired, White House concernedتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن(اے یو ایس ) وائٹ ہاؤس نے اسرائیل میں جاری سیاسی بحران پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اسرائیل میں وزیر دفاع یواف گیلنٹ کو عدالتی اصلاحات سے متعلق ترامیم کو مسترد کرنے کی وجہ سے ان کے عہدے سے برطرف کیے جانے کے بعد کہا ہے کہ اسرائیل میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ صہیونی ریاست کی سلامتی اور اس کی فوج کو متاثر کر سکتا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نےاپنی حکومت کے وزیر دفاع یواف گیلنٹ کو پارلیمنٹ میں عدالتی اصلاحات سے متعلق قوانین میں ترامیم کی حمایت سے انکار اور ترامیم کی مخالفت پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ گیلنٹ کی برطرفی کے بعد پہلے سے اسرائیل میں جاری احتجاج میں مزید شدت آ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *