یروشلم: اسرائیل نے انے شہریوںکو مذہبی فریضہ اورتجارتی امور کی انجام دہی کے لیے اپنے شہریوں کو سعودی عرب جانے کی باقاعدہ اجازت دے دی۔یہ اسرائیلی اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی کی تازہ علامت ہے۔
وزارت داخلہ کے اعلان سے کوئی خاص عملی اثر نہیں پڑنے والا کیونکہ اسرائیلی باشندے تیسرے ملک خاص طور پر اردن کے توسط سے پہلے ہی سعودی عرب آتے جاتے رہتے ہیں۔
لیکن اسرائیل نے کبھی بھی یہودیوں اور اسرائیلی مسلمانوں دونوں کو سعودی عرب کا سفر کرنے کی اجازت نہیںدی تھی۔
وزیر داخلہ آرییہ درعی نے پہلی بار دستخط کر کے اسرائیلیوں کی سعودی عرب آمد و رفت کے اجازت نامہ پر دستخط کیے۔
اسرائیل کے دو عرب ملکوں اردن اور مصر سے امن معاہدہ ہے ۔لیکن فلسطینی علاقوں پر قبضہ کے باعث باقی عرب دنیا کے ساتھ اسی قسم کے معاہدے نہیں ہو سکے ہیں۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ اس اقدام سے اسرائیلی عربوں کو حج او ر عمرہ کی ادائیگی کے لیے بلا روک ٹوک سعودی عرب کا سفر کرنے کی منظوری حاصل رہے گی۔