Israel launches airstrikes in South Lebanon in response to rocketsتصویر سوشل میڈیا

بیروت: (اے یو ایس) لبنانی علاقے سے داغے گئے دو راکٹوں کے جواب میں اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی لبنان پر بڑے پیمانے پر توپ خانے سے گولہ باری کی۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ لبنان کی سرحد کے قریب شمالی اسرائیل میں راکٹوں کے بارے میں خبردار کرنے کے لیے کیریت شمونا ، کیفر گلادی اور تل حائی شہروں میں سائرن بجائے گئے۔اسرائیلی فوج کے مطابق تین راکٹ لبنانی علاقے سے اسرائیلی علاقے میں داغے گئے۔ ان راکٹوں میں سے ایک لبنان کی سرزمین پر گرا جبکہ دو اسرائیل میں گرے۔

ان راکٹوں میں سے ایک راکٹ کیریت شمونا میں گرا جس کے نتیجے میں وہاں پر آگ لگ گئی ، جبکہ کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جنوبی لبنان سے داغا گیا ایک راکٹ اسرائیل کے آئرن ڈوم نظام نے فضا ہی میں تباہ کردیا۔پہلے تو اسرائیلی فوج نے راکٹ لانچنگ سائٹ پر توپ خانے سے جواب دیا بعد میں فوج نے اعلان کیا کہ اس نے راکٹ فائرنگ کے جواب میں جنوبی لبنان پر بڑے پیمانے پر توپ خانے سے گولہ باری کی ہے۔

اسرائیل میں سیکیورٹی کے جائزے کے مطابق جنوبی لبنان سے اسرائیل پر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے راکٹ داغے ہیں۔قبل ازیں اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم اور وزیر دفاع بینی گینٹز کو شمالی اسرائیل میں ہونے والے راکٹ حملوں پر بریفنگ دی گئی۔ دونوں نے جوابی کارروائی جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *