ابو ظبی: اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوک نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کا پہلا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک خلیجی ملک کی سیکورٹی کی ضروریات کی حمایت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ خطہ کے مزید ممالک عرب ملکوں کے ساتھ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے اس کی مساعی میں شامل ہوں۔واضح ہو کہ اسرائیلی صدر ایک ایسے وقت میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کررہے ہیں جبکہ خطے میں بہت زیادہ کشیدگی ہے اور عالمی طاقتیں ایران کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔
اسحاق ہرزوک کے اس تاریخی دورے میں ان کی اہلیہ مشل ہرزوک بھی ان کے ہمراہ گئی ہیں۔ صدر اسرائیل اور ان کی اہلیہ کا متحدہ عرب امارات کے امور خارجہ اور عالمی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔ جس کے بعد آئزک ہیرزوگ نے شیخ عبداللہ سے سفارتی سطح کی ملاقاتی کی۔صدر آئزک ہیرزوگ نے متحدہ عرب امارات کی تیزی سے ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کے صدر کی حیثیت سے پہلے دورے پر آیاہوں۔اور یو اے ای میں پرتپاک استقبال سے ہمیں خوشی ہوئی اور ہم بہت متاثر ہوئے ہیں۔
اسرائیلی صدر کے دفتر نے بھی کہا کہ اسرائیلی صدر اپنی نوعیت کے پہلے دورے پر خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے اور کشیدگی ختم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے دورے پر گئے ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کے حوالے سے اسحاق نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کی بے باک قیادت کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں اور اور یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اس خطے کے عوام کے لیے امن ہی بہترین متبادل ہے۔
