Israeli air strikes destroyed 50 % Gaza water supply systemتصویر سوشل میڈیا

غزہ پٹی: غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی حالیہ جارحیت کے نتیجے میں کم سے کم 8 لاکھ مکین پینے کے صاف پانی سے محروم ہوگئے ہیں۔اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق میں غزہ پر اسرائیلی فوج کی تباہ کن بمباری کے نتیجے میں فلسطینی علاقے کا آب رسانی کا 50 فی صد نظام ناکارہ ہوگیا ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے ہفتے کے روز غزہ کی تعمیراتِ عامہ اور مکانات کی وزارت کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے11 روز تک تباہ کن فضائی حملوں میں 17 ہزار مکانات اور تجارتی یونٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں یا انھیں جزوی نقصان پہنچا ہے۔

اس نے مزید بتایا ہے کہ ان میں سے 769 مکانات اور تجارتی یونٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں اور وہ بالکل استعمال کے قابل نہیں رہے ہیں۔258 عمارتوں میں 1042 یونٹس تباہ ہوئے ہیں اور 14538 مکانوں یا تجارتی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *