Israeli army kills Palestinian youth in occupied East Jerusalemتصویر سوشل میڈیا

رملہ:(اے یوایس ) مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان پیر کو رات گئے ہونے والی جھڑپوں میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور 7 زخمی ہو گئے۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے جنین اسپتال کے ڈائریکٹر وسام بکر کے حوالے سے بتایا کہ منگل کی صبح سویرے نوجوان29 سالہ محمد موسیٰ محمد سباعنہ کو اس کے گھر پر گولیاں مار کر شہید کر دیاگیا۔اس فائرنگ میں7 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے 100 فوجی گاڑیوں کے ساتھ دھاوا بولا۔قابض فورسز نے شہر کے متعدد محلوں میں مکانوں کی چھتوں پر چڑھ کر پوزیشنز بھی سنھبال لیں۔قابض فوج نے جنین کے مشرقی محلے میں ایک عمارت کو گھیرے میں لے کر وہاں کے مکینوں کو اپنے اپارٹمنٹس چھوڑنے پر مجبور کر دیا اور بچوں اور خواتین سمیت انہیں کھلے میں نظر بند کر دیا۔شہید ہونے واے نوجوان کے والد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ علی الصباح اسرائیلی فوجیوں نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور ار ان کے بیٹے کے سر پر بندوق تان کر گولی چلادی اور اسے گاڑی میں ڈال کر لے گئے اور تھوڑی دیر بعد اس کی موت ہوجانے کا اعلان کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *