یروشلم:(اے یوایس) فلسطین میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے، اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی شخص کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر فائرنگ کرکے شہید کیا، جبکہ مسجد اقصیٰ کے پاس فائرنگ کر کے فلسطینی خاتون کو شہید کیا۔
مغربی کنارے کے گاو¿ں برقین میں سرچ آپریشن کے دوران فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا گیا۔ گذشتہ اتوار کو بھی اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں پانچ فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔یروشلم میں سورج طلوع ہوتے وقت پرانا شہر بندوق کی گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجتا رہا۔