تل ابیب:(اے یو ایس) اسرائیلی قابض فوج نے فائنگ کے تین فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا ۔ مغربی کنارے کے شہر جنین میں قابض فوج کی یہ وحشیانہ کارروائی جمعرات کی صبح منظر عام پر آئی ۔ وزارت صحت کے مطابق فوج نے طلوع آفتاب کے ساتھ ہی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔فلسطینی وزارت صحت نے ہلاک ہونے والے ان تینوں فلسطینیوں کی شناخت 29 سالہ صدیقی زکارنہ، 46 سالہ عطا شلابی اور 29 سالہ طارق الدماج کے طور پر کی ہے۔تاہم ابھی اسرائیلی فوج یا اس کے کسی ترجمان نے اس واقعہ کےحوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔ان تینوں کی ہلاکت کے سوگ میں جینین شہر میں عام ہڑتال کا اعلان کیا گیا اور اس دوران تمام اسکول تجارتی دارے اور اسٹور بند رہے۔
واضح رہے پچھلے کچھ عرصے سے اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کو اپنی کارروائیوں کا بطور خاص نشانہ بنا رکھا ہے۔جنین شہر اسی مقبوضہ مغربی کنارے کا شہر ہے جہاں حالیہ عرصے میں40 فلسطینی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔جبکہ پورے مغربی کنارے میں مجموعی طور پر ایک سو چالیس سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 26 اسرائیلی مارے گئے ہیں۔ ان فلسطینیوں میں ایک12سالہ بچہ اور امریکی خاتون صحافی ابو عاقلہ بھی شامل ہیں، ابو عالہ کو ماہ مئی میں اسرائیلی فوج کی ایک کارروائی کی کوریج کے دوران جنین میں ہی گولی ماری گئی تھی۔ادھر اسلامی جہاد گروپ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس کے مزاحمت کاروں نے جمعرات کی صبح جنین میں اسرائیلی فوج کا ایک جھڑپ کے دوران زبردست مقابلہ کیا ہے۔