Israeli intelligence chief is in Cairo to calm alleged diplomatic tensionsتصویر سوشل میڈیا

غزہ:((اے یو ایس ) مصری داخلی سلامتی کے ادارے’شن بیٹ‘ کے سربراہ مصر کے دورے پرپہنچے ہیں جہاں وہ مصری حکام سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔العربیہ کے ذرائع نے اتوار کے روز اسرائیلی شن بیٹ سکیورٹی سروس کے سربراہ کی مصر آمد کی تصدیق کی ہے۔ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مصری انٹیلی جنس چیف نے متعدد اہم امورکی وجہ سے اسرائیل کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

مصر نے غزہ میں اسرائیل کی بلاجواز کشیدگی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔دیگر ذرائع نے تصدیق کی کہ ’شن بیٹ‘ کے سربراہ کا دورہ مصر قاہرہ اور تل ابیب کے درمیان کشیدہ تعلقات کے پس منظر میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کشیدگی کو کم کرنے کے اپنے وعدوں کی پاسداری میں ناکامی کے تناظر میں آیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اگست کے اوائل میں اسرائیل نے فضائی حملے اور بھاری توپ خانے سے غزہ پر چڑھائی کی تھی۔اس میں زیادہ تر غزہ میں اسلامی جہاد تحریک کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی فورسز نے اپنی کارروائی میں اسلامی جہاد کو ہدف بنایا جو کہ ایران کی حمایت یافتہ مسلح گروپ ہے جبکہ حماس کے ساتھ، جو کہ 2007 سے ساحلی غزہ کی پٹی پر حکمرانی کرنے والی سب سے بڑی تحریک ہے، براہ راست تصادم سے گریز کیا ۔7 اگست کو اسلامی جہاد اور اسرائیل کے درمیان مصر کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی سے قبل تین دن تک جاری رہنے والی کشیدگی کے نتیجے میں درجنوں فلسطینیوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *