نئی دہلی:(اے یو ایس ) اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بیٹنٹ نے اپنا پہلا دورہ ہند جو ، جو اپریل کے پہلے ہفتے میں ہونے والا تھا، کورونا تشخیص ہونے کی وجہ سے ملتوی کردیا ۔ وہ 3 اپریل کو ہندستان کے تین روز کے دورے پر آنے والے تھے لیکن دودن پہلے وہ کورناوائرس میں مبتلا ہوگئے جس وجہ سے ان کو اپنا دورہ ہند ملتو ی کرنا پڑا ۔ اب ان کے دورے کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔
کوروناوائرس کی وجہ سے وہ اپنا کام گھر سے ہی انجام دے رہے ہیں۔ اسرائیلی سفارتخانے کے ترجمان محمد کیھب نے کہا کہ وزیراعظم نے انہیں ہندوستان آنے کی دعوت دی اور وہ یہاں آنے کے لئے بیتاب تھے۔ کیونکہ وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ ان کے تعلقات بہت دوستانہ ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعظم کے علاوہ حکومت کے دوسرے رہنماﺅں سے بھی ملنے کا ادارہ رکھتے تھے۔ اور اس دوراے کا مقصد یہ بھی تھا کہ ہندستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے کے 42سال مکمل ہوگئے ہیں۔