Israeli President invites Benjamin Netanyahu to form new govtتصویر سوشل میڈیا

تل ابیب:(اے یو ایس )اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوک نے سابق وزیراعظم بن یامن نیتن یاہو کو جنہوں نے یکم نومبر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی ، حکومت سازی کے لیے باقاعدہ مدوعو کر لیا۔ ۔بن یامین نیتن یاہو ، جنیں 64اراکین پارلیماں کی حمایت حاصل ہے، دائیں بازو اتحاد کے ساتھ حکومت تشکیل دیں گے۔اسرائیل میں چار سالوں سے بھی کم عرصے میں پانچویں بار انتخابات ہوئے ہیں۔

اسرائیلی صدر اسحا ق نے وزارت عظمیٰ کے ممکنہ امیدوار کے لیے بدھ کے روز سے مختلف سیاسی گروہوں کےساتھ مشاورتی عمل شروع کر دیاتھا۔ صدر نے تین روز تک ملاقاتیں اور مشاورت کے بعدبن یامن کو حکومت ساز کے لیے مدعو کیا۔ ضابطے کے مطابق بنجامن کو کو 28 دنوں میں اپنی اکثریت ثابت کرنا ہو گی۔ اٹھائی دنوں میں اکثریت ثابت نہ کر سکنے پر ان کو مزید 14 دن کی توسیعی مہلت دی جاسکتی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بن یامن پر کرپشن کے متعدد کیسز زیر سماعت ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *