Israeli strikes on Gaza kill dozens of civilians, tensions escalateتصویر سوشل میڈیا

غزہ: اسرائیل اور فلسطین کو جنگی ماحول کو مزید ہلاکت خیز نہ بنانے کی امریکی تلقین کے ساتھ ساتھ امریکہ کا اسرائیلی جارحیت کے باوجود اس کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے اعلان سے حوصلہ پا کر اسرائیل نے غزہ پر فضائی و زمینی حملے جاری رکھے جس میں کئی خواتین اور بچوں سمیت کم از کم41 شہری ہلاک ہو گئے۔دوسری جانب اقوعام متحدہ نے متحارب فریقوں کو ماحول کو ٹھنڈا کرنے کی پر زور اپیل کرتے ہوئے اس جنگ ماحول کے تباہ کن نتائج کا بھی انتباہ دیا۔

واضح ہو کہ جمعہ کے روز اسرائیل کی فضائی کارروائی میں اسلامی جہاد کے ایک سینیر عسکری کمانڈر سمیت15افرا د کی ہلاکت کے بعد فریقین میں باقاعدہ جنگ سی چھڑ گئی تھی کیونکہ اسرائیلی بمباری پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ سے بھی درجنوں راکٹ داغے گئے اور حملے و جوابی حملوں میں صرف غزہ میں ہی تین روز کے اندر41افراد ہلاک اور265زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں 10بچے بھی شامل ہیں۔جس مقام پر اسرائیل نے بمباری کی وہاں متعدد مکانات بھی زمیں بوس ہو گئے۔

اسرائیل نے غزہ کی جانب سے 500سے زائد راکٹ مارے جانے کے بعد اسرائیل نے اسلامی جہاد کے، جسے ایران کی پشت پناہی حاصل ہے،ٹھکانوں پر فضائی اور ٹینکوں سے بمباری کی ۔اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ میں اسلامی جہاد کے عسکری بازو کی مکمل اعلیٰ قیادت کا صفایہ ہو گیا ہے اور وزیر اعظم یائر لیپید نے اتوار کے روز عہد کیا کہ جب تک ضروری سمجھا جائے گا حملے جاری رکھے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *