Israeli troops shot dead two Palestanian youth in West Bankتصویر سوشل میڈیا

تل ابیب: فلسطین کی وزارت صحت سے جاری ایک بیان کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں مصروف اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کے روز دو فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اسرائیلی فوجیوں کی یہ کارروائی مقبوضہ علاقہ میں اسرائیلی چھاپوں کے درمیان فریقین میں بڑھتے تشدد کا تازہ ترین واقعہ ہے۔

یہ دونوں ہلاکتیںحالیہ ہفتوں میں اسرائیل میں ہونے والے ان حملوںکے بعد ، جس میں14شہر ی ہلاک ہوئے ، مغربی کنارے میں گشت لگانے اور گرفتاریاں کر رہے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں تین فلسطینیوں کی ہلاکت کے ایک روز بعدہوئی ہیں۔ واضح ہو کہ تشدد کی تازہ لہر میں کم از کم24فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر ہلاکتیں اسرائیلی سلامتی دستوں کے ساتھ جھڑپوں یا ہلاکت خیز حملوں میںہوئی ہیں۔

ہلاک شدگان میں ایک ادھیڑ عمر کی غیر مسلح خاتون اور ایک وکیل بھی شامل ہے جو اتفاقیہ طور فائرنگ کی زد میں آگئے۔فائرنگ کا یہ واقعہ جینین علاقہ میں ، جہاں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہاں اسرائیلی فوجیں گرفتاریاں کر رہی ہے، صبح صادق کے وقت پیش آیا۔ اسرائیلی فوج نے فائرنگ کے اس وقعہ کو انسداد دہشت گردی کارروائیوں سے تعبیر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *