لسبن: اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے امریکی وزیر کارجہ مائیک پوم پیو سے پرتگال میں ملاقات کی اور کہا کہ ڈگمگاتی لڑکھڑاتی ایرانی حکومت پر دباؤ اور بڑھایا جائے۔
نتن یاہو نے لسب میں پو پیو سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہم خوش قسمت ہیں کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران پر تسلسل سے دباؤ بنا رکھا ہے ۔
ایران کی جارحیت تھمنے کے بجائے بڑھتی ہی جارہی ہے لیکن اس کی حکومت لڑکھڑا رہی ہے۔نتن یاہو نے مزید کہا کہ وہ یہ کہنا چاہتے ہیںکہ ایرانی حکومت کو کچھ اور لڑکھڑایا جائے۔
نتن یاہو نے اس پر اصرار کیا پوم پیو سے ملاقات کے دوران ایران اصل موضوع بحث رہا۔پہلا موضوع ایران، دوسرا بھی اور تیسرا موضوع بھی ایران ہی رہا۔پوم پیو نے ٹوئیٹ کے توسط سے اس ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے نتیجہ خیز بتایا۔
ہم نے خطہ میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ایرانی اقدامات سے نمٹنے کی کوششوں ،علاقائی شراکت داروں کے ساتھ اقتصادی تعاون کی اہمیت اور اسرائیل کی سلامتی سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔