استنبول:(اے یوایس ) آئیرت للیان نے ترکیہ میں اسرائیلی سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔منگل کے روزاسرائیلی سفیر نے ترک صدر طیب اردوغان کو اسناد سفارت پیش کیں۔ آئیرت جنوری 2021 سے انقرہ میں اسرائیل کی ناظم الامور تھیں۔اسرائیل ترکی کے درمیان مفاہمت کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے والی آئیرت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی سفیر نے کہا کہ یہ ایسا موقع ہے کہ جس نے ہمیں پرامید کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب توقع کرتے ہیں کہ اسرائیل اور ترکی کے درمیان سیاسی مفاہمت کا عمل مزید تیز ہوگا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت ملے گی۔اس موقع پر ترکی کے صدارتی محل میں اسرائیل کا قومی ترانہ بھی گایا گیا۔واضح رہے کہ اسی ماہ میں ترکی کے سفیر متعین اسرائیل ساکر اوزکان نے اسرائیلی وزارت خارجہ کو رواں مہینے اپنی اسناد پیش کی تھیں۔یاد رہے کہ مئی 2018 میں ترکی نے ر غزہ کی سرحد پر پرتشدد ہنگاموں پر، جس میں درجنوں فلسطینی مارے گئے، اسرائیل کے ردعمل پر احتجاجاً اپنے سفیر کو واپس بلا کر اسرائیل کے ایلچی کو ترکی چھوڑنے کہاتھا۔
