Italy Coronavirus: 1,728,878 Cases and 60,078 Deathsتصویر سوشل میڈیا

روم:اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 564 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 60 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع اٹلی کی وزارت صحت نے دی ہے۔
وزارت کے مطابق یہاں اس وبا سے اب تک 60078 لوگوں کی جان گئی ہے۔

وہیں اس دوران یہاں کورونا انفیکشن کے 18887 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اٹلی میں کورونا سے اب تک 1728878 لوگ متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے تقریباً 913500 لوگوں نے اس مہلک وائرس کو شکست دی ہے۔ ارجنٹائن میں کوویڈ 19 س تقریباً 15 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 40ہزارافراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا میں8لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور15ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بیلجیم میں6لاکھ سے زیادہ افراد اس مرض کی زد میں آئے ہیں جن میں سے تقریباً18ہزار افراد داعی اجل کو لبیک کہہ چکے ہیں۔ عراق میں متاثرہ افراد کی تعداد6لاکھ سے تجازو کر چکی ہے یہاں ہلاک ہونے والوں کی تعدادساڑھے بارہ ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے۔

چلی میں کورونا سے تقریباً 6لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 16ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔لمبیا میں اب تک لگ بھگ14 لاکھ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر اور38ہزار افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ایران میں اس وبا کی وجہ سے اب تک ساڑھے دس لاکھ افراد متاثر اور50ہزار سے زائد افراد موت کی آغوش میں جا چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *