سری نگر: یوم جمہوریہ کے خاص موقع پر ملک بھگتی کے رنگوں میں رنگا ہوا نظر آتا ہے۔ بھارتیہ یوم جمہوریہ کی 72 ویں برسی کے موقع پر شاہراہ پر ایک حیرت انگیز نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دریں اثنا ، ملک کی خدمت میں مصروف فوجیوں کا جوش بھی کم دکھائی نہیں دیتا۔
لداخ میں17ہزار فٹ کی بلندی پر واقع پہاڑی چوٹیوں پر تعینات ہند تبت بارڈر پولیس(آئی ٹی بی پی) کے جوانوں نے ایک الگ اورحیران کن انداز میں جشن منایا۔ اور مائنس25 ڈگری درجہ حرارت میں ترنگا لہرایا ۔یوم جمہوریہ کی تقریبات کی آئی ٹی بی پی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جسے دیکھ کر ملک کے ہر فرد کا سینہ فخر سے تن جائے گا ۔
آئی ٹی بی پی کے جوانوں نے لداخ میں قومی پرچم کے ساتھ مارچ کیا۔ یہاں تک کہ لداخ اور کارگل کی خون منجمد کر دینے والی سردی بھی جانبازجوانوں کاجوش کم نہیں کرسکی۔ واضح ہو کہ اس وقت لداخ میں درجہ حرارت منفی 25 ڈگری سینٹی گریڈ چل رہا ہے۔
ہڈ یوں میں سوئیاں چبھونے جیسی اس سردی میں بھی ملک کے بہادر سپوتوں نے ترنگے کے ساتھ بھارت ماتا اور وندے ماترم کے نعرے لگائے اور ترانے گائے۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں بھی پرچم لہرائے گئے تھے۔ قومی دارالخلافہ میں راج پتھ پر صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے سلامی لی۔