Ivana Trump, Donald Trump's first wife, dies at 73تصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پہلی بیوی جو ان کے تین بچوں کی ماں بھی ہیں، ایوانا ٹرمپ کا انتقال ہو گیا ۔ وہ73سال کی تھیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اس بارے میں معلومات کا ساجھا کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے لکھا، ”وہ ایک خوبصورت حیرت انگیز خاتون تھیں، جنہوں نے شاندار اور متاثر کن زندگی گزاری۔

جمہوریہ چیک (موجودہ ) میں پیدا ہونے والی ایوانا نے 1977 میں سابق صدر کے ساتھ شادی کی اور 15 سال بعد 1992 میں علیحدگی اختیار کر لی۔اس جوڑے کے تین بچے ہیں – ڈونالڈ جونیئر، ایوانکا اور ایرک ٹرمپ۔ پولیس کا خیال ہے کہ ان کی موت کسی حادثے کی وجہ سے ہوئی ہو گی۔ ذرائع نے ایک خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ایوانا نیویارک شہر میں واقع اپنے گھر میں سیڑھیوں کے نیچے بے ہوش پائی گئی تھیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ سیڑھیوں سے گر گئی ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *