Jaish militant Munib Sufi was working for Pakistani terrorist Waleed Bhaiتصویر سوشل میڈیا

سری نگر:(اے یوایس)پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ انہوں نے نئی دلی کے انٹر نیشنل ایئر پورٹ جیش کے جس مطلوب انتہاپسند کو اندر گاندھی انٹرنیشنل ایر پورٹ پر گرفتار کیا اس کے ایک پاکستانی دہشت گرد سے تعلقات تھے۔کشمیر زون پولیس کے مطابق منیب صوفی ساکن بجبہاڑہ ضلع اننت ناگ ایک پاکستانی انتہا پسند ولید بھائی کے ساتھ، جو گذشتہ سال کولگام ضلع میں ایک انکاونٹر کے دوران مارا گیا،کام کرتا تھا۔

پولیس نے کہا کہ منیب قطر میں تھا جہاں سے اسے نکالا گیا اور جیسے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر اترا ا±سے گرفتار کر لیا گیا۔اس کی شناخت منیب احمد صوفی ولد بلال احمد صوفی ساکن کنییل وان ، بیجبہاڑا ،جموں و کشمیر کے طور پر کی گئی ہے۔

منیب کی گرفتاری اسی معاملہ میں گرفرتار کیے گئے ایک انتہاپسند کے اس انکشاف کے بعد عمل میں آئی جس میں اس نے بتایا تھا کہ وہ جیش محمد کے دیگر کارکنوں کے ساتھ مل کرکشمیر میں مختلف اضلاع سے چندہ جمع کر کے قطر میں رہائش پذیر منیب صوفی کے، جس کے پاکستان کے ایک رہائشی ولید بھائی سے تعلقات تھے، حوالے کر دیا کرتا تھا۔اور وہ یہی رقم پاکستان سے اسلحہ بارود خریدنے کے لیے ولید بھائی کو پہنچا دیا کرتا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *