Jaish plot to target democratic exercises in J&K foiled, says PMتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جموں کے نگروٹا میں سلامتی دستوں نے زبردست کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کی جیش محمد تنظیم کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر کے جموں و کشمیر میں زمینی سطح کے جمہوری عمل کو درہم برہم کرنے کے ناپاک منصوبہ ناکام بنا دیا۔

وزیر اعظم نے جمعہ کے روز نگروٹا تصادم کا مفصل جائزہ لیا۔ اس اجلاس میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، قومی سلامتی مشیر اجیت دووال ، خارجہ سکریٹری ہرش سنگلا اور اعلیٰ انٹیلی جنس افسران موجود تھے۔ حکومت کے ایک سینیئر افسر نے بتایا کہ پاکستان مقیم دہشت گردوں نے 26/11ممبئی حملوں کی برسی پر کوئی بڑا دہشت گردانہ حملہ کرنے کا منصوبہ بنارکھا تھا۔

میٹنگ کےءبعد وزیر اعظم نے ٹوئیٹر کے توسط سے کہا” پاکستان میں سرگرم جیش محمد کے چار دہشت گردوں کا مارا جانا اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود کا برآمد ہونا اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ وسیع پیمانے پر تباہی مچانے کی پاکستان کی کوششیں ایک بار پھر ناکام بنا دیا گئیں۔

واضح ہو کہ جمعرات کے روز جموں کے نگروٹا میں جیش محمد کے چار دہشت گرد جو پاکستان سے ہندوستانی علاقہ میں داخل ہو کر ایک ٹرک میں چھپ کر وادی کشمیر جارہے تھے سری نگر جموں شاہراہ پر سلامتی دستوں کے ساتھ مسلح تصادم میں مارے گئے تھے۔اس تصادم میں دو پ]ولس کانسٹبل بھی زخمی ہوئے تھے۔ مارے گئے دہشت گردوں کےپاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *