Jaishankar meets Saudi FM; discuss bilateral and regional issuesتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جو آجکل ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں، نئی دہلی میں اپنے ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے بعد ہندوستانی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’افغانستان، خلیج اور انڈوپیسفک پر مفید تبادلہ خیال ہوا۔دونوں ملکوں کے وزرا نے کورونا وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں سعودی عرب اور انڈیا کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا ہے۔

انڈیا کے وزیر خارجہ نے کورونا بحران سے نمٹنے کے سلسلے میں انڈیا کی مدد پرسعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔مذاکرات کے دوران سعودی ویژن 2030 کے تناظر میں دونوں دوست ملکوں کی اقتصادی شراکت کو مستحکم بنانے کے طریقے تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ افغانستان کی موجودہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔علاوہ ازیں دوطرفہ اور علاقائی امور بھی زیر بحث رہے۔ ایس جے شنکر نے سعودی عرب کے لیے براہ راست پروازیں جلد از جلد شروع کرنے پر بھی زور دیا۔

دونوں وزراءخارجہ کے درمیان بات چیت میں کوویڈ وبا کے حوالے سے تمام مشکلات بشمول سفر پر بھی باہم مل جل کر کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ شہزادہ فیصل
آج دوشنبہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد افغانستان کے حالات پر تمام بڑے ممالک سے ہندوستان تبادلہ خیال کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *