Jammu and Kashmir to be given statehood at appropriate time, says Amit Shah in Lok Sabhaتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہاہے کہ جموں کشمیر تشکیل نو (ترمیمی) بل کا ریاست کی حیثیت سے کوئی تعلق نہیں ہے اورمناسب وقت پر جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی حیثیت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر تشکیل نو (ترمیمی) بل ، 2021 پر لوک سبھا میں ہونے والی بحث کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اس بل میں کہیں بھی نہیں لکھا گیا ہے کہ اس سے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ حاصل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر کہتا ہوں کہ اس بل کا جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ریاست کو مناسب وقت پر ریاستی حیثیت دی جائے گی۔قبل ازیں راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد غلام نبی آزاد نے مرکزی علاقہ جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنے کے اپنی پارٹی کانگریس کے مطالبہ کا اعادہ کیا۔

واضح ہو کہ اگست2019کو مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی آئین کی دفعہ370منسوخ کر دی تھی۔اور اسے دو حصوں جموں و کشمیر اور کداخ میں تقسیم کر کے دونوں کو مرکز کا زیر انتظام علاقہ قرار دے دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *