ریاض: جاپانی وزیر اعظم شین زو آبے نے اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے کے پہلے مرحلہ میں یہاں اتوار کے روز خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد اعزیز آل سعود سے ملاقات کی اور خطہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم آبے کا ریاض میں شاہ سلمان نے استقبال کیا۔ آبے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی امیدوں کے ساتھ خطہ کے دورے پر نکلے ہیں۔شاہ سلمان سے ملاقات کے بعد آبے نے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے الاولیٰ میں ملاقات کی جہاں دونون کے درمیان علاقائی حالات پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس دوران وزیر اعظم آبے نے خطہ میں بڑھتی حالیہ کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔

جاپان کی وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل برائے نشر و اشاعت مستالو اوتاکا نے اپنی پرئیس بریفنگ میں کہا کہ دونوں رہنماو¿ں نے تازہ صورت حال اور کشیدگی دور کرنے کے لیے کیا کیا جانا چاہئے پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے ولیعہد شہزادہ سے کہا کہ اب کوشش اس بات کی ہو کہ کشیدگی کی آگ دوبارہ نہ بھڑکے۔انہوں نے سعودی عرب جیسے متعلقہ ممالک کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کیے جانے کی ستائش کی۔

آبے نے کہا کہ اگر مشرق وسطیٰ میں کوئی ٹکراو¿ہوا تو اس سے نہ صرف خطہ کے امن و استحکام پرکاری ضرب لگے گی بلکہ پوری دنیا اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *